عمران خان کے لیے بُری خبر پیمرا نے نئی ہدایات جاری کر دیں

Oct 29, 2022 | 15:39:PM
فائل فوٹو
کیپشن: عمران خان کے لیے بُری خبر پیمرا نے نئی ہدایات جاری کر دیں
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) نے پاکستان تحریکِ انصاف کے لانگ مارچ کی لائیو کوریج اور تقاریر سے متعلق چینلز کو ہدایات جاری کر دیں۔پیمرا کا جاری کیے گئے اعلامیے میں کہنا ہے کہ لانگ مارچ کے دوران پی ٹی آئی کے رہنماؤں کی تقاریر کے دوران تاخیری نظام لاگو کیا جائے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی نے اعلامیے میں کہا ہے کہ تاخیری نظام نہ لگانے والے ٹی وی چینلز کے لائسنس کی معطلی سمیت ان کے خلاف قانونی کارروائی ہو گی۔اپنے اعلامیے میں پیمرا کا کہنا ہے کہ تمام چینلز ریاستی اداروں کو بدنام کرنے والا مواد نشر کرنے سے احتراز کریں۔ (پیمرا) کا اعلامیے میں کہنا ہے کہ اعلیٰ عدالتی احکامات اور پیمرا قوانین کے مطابق لائیو کوریج میں تاخیری نظام ہونا چاہیے۔پیمرا کی جانب سے اعلامیے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ گزشتہ روز کی ٹرانسمیشن میں مشاہدے میں آیا ہے کہ تقاریر میں ریاستی اداروں کے خلاف بیانات لائیو نشر ہوئے، جو ضابطۂ اخلاق اور اعلیٰ عدالتوں کے احکامات کی خلاف ورزی ہے۔

یاد رہے کہ پاکستان تحریکِ انصاف کے چیئرمین عمران خان نے گزشتہ روز لاہور سے لانگ مارچ کا آغاز کر دیا ہے۔گزشتہ روز لاہور کے لبرٹی چوک سے شروع ہونے والا لانگ مارچ اپنے پہلے دن داتا دربار پر پہنچ کر ختم ہوا تھا۔آج لانگ مارچ کا آغاز شاہدرہ سے کیا گیا ہے جو مختلف علاقوں سے ہوتا ہوا گوجرانوالہ پہنچے گا۔