ایک شخص نے پوری کوشش کی پاکستان سری لنکا بن جائے: مریم اورنگزیب
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ ایک شخص نے پوری کوشش کی پاکستان سری لنکا بن جائے، اس شخص کے دور میں مہنگائی آسمان پر تھی، معیشت کو اتحادی حکومت نے سنبھالا۔
وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ حکومت مہنگائی کم کرنے کی پوری کوشش کر رہی ہے، اتحادی حکومت، تمام اداروں نے مل کر ریسکیو اور ریلیف کا عمل مکمل کیا، ایک شخص نے 4 سال میں ملک کو دیوالیہ کرنے کی کوشش کی۔ انہوں نے کہا کہ سیلاب کے بعد بحالی کا عمل جاری ہے، اتحادی حکومت سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے اقدامات کر رہی ہے۔