(ویب ڈیسک )اسپیس ایکس اور ٹیسلا جیسی کمپنیوں کے مالک اور دور حاضر میں دنیا کے سب سے امیر انسان ایلون مسک بالآخر مائیکرو بلاگنگ ویب سائیٹ کا کنٹرول اپنے ہاتھوں میں لے لیا ہے۔ایلون مسک نے ٹوئٹر کا کنٹرول سنبھالتے ہی کمپنی کے 3 اہم ترین عہدے دار ملازمتوں سے فارغ کردیئے ہیں۔
بین الاقوامی میڈیا کے مطابق ایلون مسک نے ٹوئٹر کا کنٹرول سنبھالتے ہی کمپنی کے کئی اعلیٰ ترین افسران کو انہیں گمراہ کرنے کے الزام میں عہدے سے فارغ کردیا۔ان افسران میں ٹوئٹر کے چیف ایگزیکٹو پیراگ اگروال، چیف فنانشل آفیسر نیڈ سیگل اور قانونی امور پالیسی کے سربراہ وجئے گڈے شامل ہیں۔
ایلون مسک نے کہا ہے کہ ٹوئٹر کی ملکیت حاصل کرنے کا مقصد پیسے کمانا نہیں بلکہ انسانیت کی مدد کرناہے، وہ ٹوئٹر پرجعلی اکاؤنٹس ( اسپام بوٹس )کو شکست دینا چاہتے ہیں۔ وہ اس پلیٹ فارم کو نفرت اور تقسیم کی آماج گاہ بننے سے روکنا چاہتے ہیں۔ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ ’’وہ ٹویٹر کو بھارت میں بند کر دے گے اور وہاں سے ٹویٹر کا آفس بھی بند کر دیں گئے ‘‘۔