فخر سے علیحدگی کے بعد اداکارہ ثناءنے بھی خاموشی توڑ دی

Oct 29, 2022 | 17:46:PM
فائل فوٹو
کیپشن: فخر سے علیحدگی کے بعد اداکارہ ثناءنےبھی خاموشی توڑ دی
سورس: Instagram
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )پاکستانی معروف فلم و ٹی وی انڈسٹری کی اداکارہ ثناء نےشادی کے اتنےعرصے کے بعد فخر سے اپنی طلاق کے بعد پہلی بار سکرین پر آ کر انٹرویو دیا ہےاور اپنی شادی ختم ہونے کے بارے میں بتایا انہوں نےاس سے پہلےاس کے بارے میں صرف سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ کی تھی جس سے ان کے مداحوں اورسوشل میڈیا صارفین کو انکی علیحدگی کے بارے میں علم ہوا تھا۔

تفصیلات کے مطابق ثناء فخر نے ایک نجی ٹی وی  پر الگ ہونےکے بعد پہلی بار بطور مہمان شرکت کی اور میزبان کی جانب سے سوال پوچھے جانے پر اپنی طلاق سے متعلق بات بھی کی۔اداکارہ ثناء سے شو کی میزبان متھیرا کا پوچھنا تھا کہ اس سال بہت بری خبریں سننے کو مل رہی ہیں، بڑی بڑی سلیبریٹیز کی طلاق کی خبریں آ رہی ہیں جو کہ حیران کر دینے والی ہیں۔

متھیرا نے ثناء سے سوال کرتے ہوئے پوچھا کہ’ آپ بھی بس سوشل میڈیا پر آئیں اور طلاق کا اعلان کر دیا، میں اس لیے یہ سوال کر رہی ہوں کہ کیوں کہ میں جانتی ہوں کہ آپ ایک مضبوط خاتون ہیں‘‘۔اس پر اداکارہ ثناء نے کہا کہ نہیں میں مضبوط نہیں ہوں، میں نے طلاق کے تجربے کے دوران سیکھا ہے کہ میں ’اسٹیل مین‘ نہیں ہوں۔ثناء کا مزید کہنا ہے کہ میں اس موضوع پر کیا بولوں، مگر میں نے اپنی باقی زندگی کو بہترین دور بنانے کا انتخاب کیا ہے۔اُن کا یہ بھی کہنا ہے کہ میرے خیال میں اب لوگوں میں اتنی ہمت آ گئی ہے کہ وہ اپنی خوشی کے لیے قدم اٹھاتے ہیں، جس کے ساتھ وہ محفوظ یا اچھا محسوس نہیں کرتے اسے چھوڑ دیتے ہیں اور یہ ایک اچھی روایت ہے۔

یاد رہے کہ ثناء نے انسٹا گرام پر مداحوں کو ایک مختصر نوٹ میں اپنی طلاق سے متعلق اپنے مداحوں کو بتایا تھا  ’’اداکارہ نے لکھا تھا کہ رشتے ٹوٹنے سے تکلیف ہوتی ہے لیکن کبھی کبھی خود کو زیادہ ٹوٹنے سے بچانے کے لیے کسی رشتے کو توڑنا لازمی ہوتا ہے، میں نے اور فخر نے بہت احترام کے ساتھ شادی کے کئی برسوں کے بعد بہت سے نشیب و فراز سے گزر کر اپنا اپنا الگ راستہ اختیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے، یہ ایک مشکل فیصلہ ہے لیکن مجھے پختہ یقین ہے کہ اللّٰہ تعالیٰ نے مستقبل میں ہم دونوں کے لیے بہتر منصوبہ بندی کی ہے‘‘۔

ثناء نے اپنے سابق شوہر فخر جعفری کے مستقبل کے لیے اپنی نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا تھا۔

View this post on Instagram

A post shared by SANA (@sana_fakhar)