عمران خان کامقصد لاشیں گرانا ہے،اس فتنے کا سرکچلنا ہوگا: رانا ثناء اللہ

Oct 29, 2022 | 18:17:PM

(24نیوز) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ نے پریس کانفرنس میں تحریک انصاف کے لانگ مارچ کوفتنہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ قوم کو ادراک کرنا چائیے کہ اس فتنے کو پہچانیں اور اگر اس فتنے کا سدباب نہ کیا گیا تو کوئی قومی سانحہ رونما ہو سکتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران تو جمہوریت اور آئین کو تسلیم ہی نہیں کرتا جبکہ جمہوریت میں مخالف کے وجود کو قبول کرنا پڑتا ہے مگر یہ تو حزب اختلاف کو کہتا ہے کہ تمھیں چھوڑوں گا نہیں۔ علی امین گنڈاپوڑ کی آڈیو لیک کے بارے میں بات کرتے رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا  کہ  آئیں اس آدیو کی فرانزک کرا لیتے ہیں کہ یہ درست ہے کہ نہیں۔ان کا کہنا تھا کہ یہ ہماری ذمہ داری ہے کہ اس فتنے کا سدباب کیا جائے اور ہم ہر قیمت پر وفاقی دارالحکومت کے تحفظ کی ذمہ داری نبھائیں گے ۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم شہریوں اور دفاتر کے سیکورٹی یقینی بنائیں گے اور کسی مسلح جھتے کو وفاقی دارالحکومت پر چڑھائی نہیں کرنے دیں گے۔ تاہم خیبر پختونخوا حکومت اور آئی جی پولیس کو کہتا ہوں کہ علی امین گنڈاپور کے خلاف فوری ایکشن لیتے ہوئے ان بندوں کو گرفتار اور اسلحے کو برآمد کریں، اگر یہ مسلح بندے اور اسلحہ اسلام آباد پہنچے گا تو براہ راست ذمہ داری کے پی کے حکومت اور پولیس کی ہو گی۔ وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ گجرات میں بھی بندوقیں اکٹھی ہو رہی ہیں اور ہم نے پنجاب حکومت کو بھی اطلاعات فراہم کی ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان نے ایک صحافی کے قتل کو بھی اپنے مذموم مقاصد کے لئے استعمال کیا جو کہ افسوسناک امر ہے۔

مزیدخبریں