(24نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے لاہور میں ڈیرے جمالئے ۔ وزیراعظم کو امن وامان کی صورتحال سے متلق اگاہ کیا گیا ۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم کو لانگ مارچ سے متعلق آگاہ کیا گیا اور لانگ مارچ کے شرکاءکی تعداد، علی آمین گنڈہ پور کے پلان سے بھی آگاہ کیاگیا جس پر وزیراعظم نے امن و امان برقرار رکھنے کیلیے اقدامات کی بھی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ کسی کو قانون ہاتھ میں نہیں لینے دیا جائے گا۔ وزیراعظم نے سوشل میڈیا سے منسلک افراد سے بھی ملاقات کی اور سوشل میڈیا کے حوالے سے ہونے والی ملاقات میں لانگ مارچ اور ملکی سیاسی معاشی صورتحال پرگفتگوکی ۔ شہباز شریف نے لانگ مارچ کو بلاجواز اور پاکستان کی ترقی کے خلاف قرار دے دیا۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے کہا کہ آرمی چیف کی تقرری آئین اور قانون کے مطابق ہی ہو گی۔
اجلاس میں چین کےدورے کے حوالے سے تیاریوں پر پلانگ ڈویژن، خارجہ امور اور خزانہ ڈویڑنز کو ہدایات جاری کیں۔