پاکستان آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں دوسرے نمبر پر آگیا

Oct 29, 2022 | 19:07:PM

(24نیوز) لاہور شہر میں سموگ بڑھنے سے باغوں کا شہر آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں دوسرے نمبر پر آگیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور کا اے کیو ائی 166 ریکارڈ کیا گیا ہے۔ لاہور کے مختلف علاقوں یو ایس قونصلیٹ 307, فیز 8ڈی ایچ اے 301, انارکلی بازاد 188,جوہر ٹاون 185، کوٹ لکھپت169, کینال 165 اے کیو ائی کی شرح ریکارڈ کی گئی ہے۔ موجودہ درجہ حرارت 28 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا تاہم کم سے کم درجہ حرارت17 اور زیادہ سے زیاہ 33 تک رہنے کا امکانات ہیں جس کے پیش نظر بارش کے حوالے سے کوئی امکان موجود نہیںہیں۔
سموگ اور آلودگی بڑھنے سے فضا شدید متاثر ہو رہی جو کہ شہریوں کی صحت منفی اثرات کا باعث بن رہی ہے جس کے پیش نظر ماہرین نے شہریوں کو ماسک لگانے کی ہدایات کیں۔ 

مزیدخبریں