(24 نیوز)پنجاب نے سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر کی خدمات وفاق کو دینے سے انکار کردیا،سیکرٹری سروسز پنجاب نے تحریری طور پر آگاہ کردیا۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے تیسری بار سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر کو ریلیو کرنے سے انکار کر دیا،پنجاب نے وفاق سے غلام محمود ڈوگر کی خدمات پنجاب میں جاری رکھنے کی استدعاکر دی، پنجاب حکومت نے کہاہے کہ امن و امان اور لانگ مارچ کے پیش نظر غلام محمود ڈوگر کو ریلیو نہیں کر سکتے ۔
یہ بھی پڑھیں: خان صاحب۔اب بس۔۔۔