(24 نیوز)حکومت نے پی ٹی آئی رہنما علی امین گنڈاپور کی آڈیو لیک ہونے کے بعد سپریم کورٹ جانے کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کا کہناہے کہ وفاقی حکومت لانگ مارچ کے معاملے پر عدالت عظمی میں رٹ دائر کرے گی ،پی ٹی آئی کے لانگ مارچ اور اس سازش کو درخواست کا حصہ بنایا جاے گا، لانگ مارچ کے حوالے سے ثبوت سپریم کورٹ میں پیش کئے جائیں گے۔
ذرائع نے کہاکہ پی ٹی آئی لانگ مارچ سے جڑی مبینہ سازش کو درخواست کا حصہ بنایا جائے گا ،لانگ مارچ میں فساد پیدا کرنے سے متعلق حکومت کو ملنے والے شواہد بھی پٹیشن کا حصہ ہونگے ۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب حکومت کا تیسری بار سی سی پی او لاہور کی خدمات وفاق کو دینے سے انکار