ڈالر کی ہولڈنگ کرنے والوں کے خلاف ایکشن کا اعلان

Oct 29, 2022 | 19:44:PM

(24نیوز) وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی سربراہی میں ایکسچینج کمپنیز کے ساتھ اہم اجلاس میں ڈالر کی دوبارہ اسمگلنگ کرنے والوں کے خلاف جلد ایکشن لینے کا اعلان کیا گیا۔ 
اجلاس میں ایکسچینج کمپنز کے جنرل سیکریٹری ظفر پراچہ نے کہا کہ وزیر خزانہ نے صاف کہہ کہ دیا جو بینک بھی ڈالر کی خریداری میں ملوث ہوگا کسی صورت نہیں چھوڑا جائے گا  ۔ ان کا کہنا تھا کہ معاملات جلد بہتر ہوجائیں گے اور ڈالر کی اصل قیمت 200 روپے سے نیچے ہے اور معاشی صورتحال بہتری ہورہی ہے اور  جلد ڈالر کمزور اور روپیہ تگڑا ہوتا نظر آئے گا۔
اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ پہلا فوکس معاشی صورتحال کو بہتر کرنا ہے تاہم معاشی صورتحال بہتر ہونے کے بعد دیگر مسائل ہر بھی فوکس ہوگا۔ان کا کہنا تھا کہ ہم نے اپنے پچھلے دور میں ڈالر جو کنٹرول میں رکھا تھا اور شرح سود سنگل ڈیجیٹ میں تھی۔
 ایکسچینج کمپنز کے جنرل سیکریٹری ظفر پراچہ نے کہا کہ ڈالر کی بلاجواز خریداری کرنے والوں پر بھی ایکشن ہوگا ۔ اجلاس میںتجویز پیش کی گئی کہ اجناس اور صنعتی ضرورت کی امپورٹ کی اجازت دی جائے اور ایکسچینج کمپنیز کو ایکسپورٹ انڈسٹری کا درجہ دیئے جانے کی استدعا بھی کی گئی۔ دیگر تجاویز میں ترسیلات زر کو بڑھانے کے لئے اقدامات اٹھانے اور امپورٹ کو ایکسپورٹ کے ساتھ لنک کرنے لئے اقدامات لینے پر بھی زور۔ اگر ایک لاکھ ڈالر کی برآمدات ہوں تو اس کے بدلے دو لاکھ ڈالر کا امپورٹ کلئیر کیا جائے ۔
اجلاس میں ایران اور افغانستان کے ساتھ تجارت کی پالیسی کا ازسر نو جائزہ لینے استدعا بھی کی گئی۔ 
اجلاس اسٹیٹ بینک کے مرکزی دفتر کراچی میں ہو جس میںگورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد اور دیگر افسران بھی شریک ہوئے ۔
 

مزیدخبریں