جنسی ہراسگی اور بلیک میلنگ میں ملوث مجرم کو 4 سال قید، 4 لاکھ جرمانہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(طیب سیف) جنسی ہراسگی اور بلیک میلنگ میں ملوث مجرم کو 4 سال قید اور 4 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا دی گئی، ملزم نے خاتون کی قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر شئیر کی تھیں۔
سائبر کرائم سرکل راولپنڈی نے ملزم کے خلاف رواں سال میں ہی مقدمہ درج کیا تھا جس کی سماعت مکمل ہونے پر ایڈیشنل سیشن جج محمد وارث جاوید نے نعمان عطاء کو مجرم قرار دیتے ہوئے 4 سال قید اور 4 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی۔
یہ بھی پڑھیں : سکھ رہنما ہردیپ سنگھ نجر کا خون رنگ لانے لگا، بھارت کیخلاف کینیڈین حکومت نے بڑی منظوری دیدی
ایف آئی اے کی جانب سے اسٹنٹ ڈائریکٹر لاء سکندر زمان نے مقدمے کی پیروی کی جبکہ ایڈیشنل ڈائریکٹر سائبر کرائم راولپنڈی چودھری عبدالرؤف کی جانب سے ٹیم کی کارکردگی کو سراہا گیا۔