گلوکار علی ظفر نے ملالہ یوسفزئی کو آڑے ہاتھوں لے لیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) پاکستانی نامور گلوکار اور اداکار علی ظفر نے نوبیل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی کو افغان مہاجرین کیلیے آواز اٹھانے پر غزہ کے مظالم یاد کرواتے ہوئے آڑے ہاتھوں لے لیا۔
ملالہ یوسفزئی نے پاکستان میں موجود افغان مہاجرین کے متعلق پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ طالبان کے مظالم سے بھاگنے والے افغان بچے، عورتیں اور مرد مدد، عزت اور تحفظ کے مستحق ہیں اور انہیں مزید ہراسانی کا شکار نہ کیا جائے۔
Afghan refugees — children, women, men, elderly — fleeing Taliban persecution deserve support, dignity, and safety, not further obstacles and harassment.
— Malala Yousafzai (@Malala) October 27, 2023
I echo UN experts’ call and urge the Pakistani government to reconsider its rushed policy of mass deportation.…
نوبیل انعام یافتہ ایکٹیوسٹ نے مزید لکھا کہ وہ اقوام متحدہ کے ماہرین کی آواز سے آواز ملاتی ہیں جس میں انہوں نے پاکستان حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ بڑے پیمانے پر افغانیوں کے ملک سے اخراج کی پالیسی پر نظرثانی کرے۔
گلوکار علی ظفر نے ملالہ یوسفزئی کی پوسٹ پر طنزیہ کمنٹ کرتے ہوئے لکھا کہ غزہ کے لوگوں کے متعلق ان کا کیا خیال ہے۔
What about Gaza @Malala ?
— Ali Zafar (@AliZafarsays) October 28, 2023
If not for anything else, then the children ?
You have influence. Should we not expect more from you ? #Gaza_Genicide #CeaseFireInGaza https://t.co/oj8ydCLtlf
اُن کا کہنا تھا کہ کہ آپ کو اور کسی کیلئے نہیں تو غزہ کے بچوں کیلئے آواز اٹھانی چاہئے کیوں کہ آپ کی انفلوئنس زیادہ ہے۔
علی ظفر نے اپنی پوسٹ کے ساتھ غزہ نسل کشی کے ہیش ٹیگز بھی استعمال کیے۔
مزید پڑھیں: مقبول امریکی سیریز کے اداکار میتھیو پیری چل بسے
دوسری جانب معروف اداکارہ اُشنا شاہ بھی ملالہ یوسفزئی سمیت تمام مشہور شخصیات پر برس پڑیں۔ اُشنا شاہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر تمام مشہور شخصیات اور فنکاروں کے لیے خصوصی پیغام جاری کر دیا۔
Remember this night.
— Ushna Shah (@ushnashah) October 27, 2023
Remember the celebrities, the culture makers, the wellness influencers, the enlightenment influencers, the life coaches, the movie stars, the singers, the athletes, the Jolies, the Clooneys, the Yousufzais, the Sadhgurus, the Shettys, remember the local…
اُشنا شاہ کا اپنی پوسٹ میں کہنا تھا کہ اُن تمام مشہور شخصیات، ثقافت سازوں، فلاح و بہبود پر اثر انداز ہونے والے روشن خیالی، لائف کوچز، فلمی ستاروں، گلوکاروں، کھلاڑیوں، یوسفزئی کو یاد رکھیں، جو آج بھی اسرائیلی دہشتگردی پر خاموش ہیں۔ جب انہیں بیرون ممالک مقیم افراد سے فنڈز کی ضرورت ہوتی ہے تو فوری آواز اُٹھاتے ہیں لیکن آج دنیا کو ان کی آواز کی ضرورت ہے تو یہ خاموش ہیں۔
اُن کا مزید کہنا تھا کہ جب اس قتلِ عام کے بعد روشنی کا سورج طلوع ہوگا تو ہر کوئی ان شخصیات کی خاموشی کو یاد رکھے گا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روزسے غزہ پر اسرائیل کی جانب سے فضائی، زمینی اور سمندری حملوں کے بائث غزہ کا دُنیا سے رابطہ ٹوٹ گیا ہے۔ 21 روز سے جاری اسرائیلی حملوں میں8ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہوچکے ہیں، شہیدفلسطینیوں میں3030 بچے،1726 خواتین شامل ہیں