گلوکار علی ظفر نے ملالہ یوسفزئی  کو آڑے ہاتھوں لے لیا 

Oct 29, 2023 | 10:58:AM

(ویب ڈیسک) پاکستانی نامور گلوکار اور اداکار علی ظفر نے نوبیل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی کو افغان مہاجرین کیلیے آواز اٹھانے پر غزہ کے مظالم یاد کرواتے ہوئے آڑے ہاتھوں لے لیا۔ 

ملالہ یوسفزئی نے پاکستان میں موجود افغان مہاجرین کے متعلق پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ طالبان کے مظالم سے بھاگنے والے افغان بچے، عورتیں اور مرد  مدد، عزت اور تحفظ کے مستحق ہیں اور انہیں مزید ہراسانی کا شکار نہ کیا جائے۔

نوبیل انعام یافتہ ایکٹیوسٹ نے مزید لکھا کہ وہ اقوام متحدہ کے ماہرین کی آواز سے آواز ملاتی ہیں جس میں انہوں نے پاکستان حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ بڑے پیمانے پر افغانیوں کے ملک سے اخراج کی پالیسی پر نظرثانی کرے۔

گلوکار علی ظفر  نے ملالہ یوسفزئی کی پوسٹ پر طنزیہ کمنٹ کرتے ہوئے لکھا کہ غزہ کے لوگوں کے متعلق ان کا کیا خیال ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ کہ آپ کو اور کسی کیلئے نہیں تو غزہ کے بچوں کیلئے آواز اٹھانی چاہئے کیوں کہ آپ کی انفلوئنس زیادہ ہے۔

 علی ظفر نے اپنی پوسٹ کے ساتھ غزہ نسل کشی  کے ہیش ٹیگز بھی استعمال کیے۔

 مزید پڑھیں:  مقبول امریکی سیریز کے اداکار میتھیو پیری چل بسے

دوسری جانب معروف اداکارہ اُشنا شاہ بھی ملالہ یوسفزئی سمیت تمام مشہور شخصیات پر برس پڑیں۔  اُشنا شاہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر تمام مشہور شخصیات اور فنکاروں کے لیے خصوصی پیغام جاری کر دیا۔

اُشنا شاہ کا اپنی پوسٹ میں کہنا تھا کہ اُن تمام مشہور شخصیات، ثقافت سازوں، فلاح و بہبود پر اثر انداز ہونے والے روشن خیالی، لائف کوچز، فلمی ستاروں، گلوکاروں، کھلاڑیوں، یوسفزئی  کو یاد رکھیں، جو آج بھی اسرائیلی دہشتگردی پر خاموش ہیں۔ جب انہیں بیرون ممالک مقیم افراد سے فنڈز کی ضرورت ہوتی ہے تو فوری  آواز اُٹھاتے ہیں لیکن آج دنیا کو ان کی آواز کی ضرورت ہے تو یہ خاموش ہیں۔
اُن کا مزید کہنا تھا کہ جب اس قتلِ عام کے بعد روشنی کا سورج طلوع ہوگا تو ہر کوئی ان شخصیات کی خاموشی کو یاد رکھے گا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روزسے غزہ پر اسرائیل کی جانب سے فضائی، زمینی اور سمندری حملوں کے بائث غزہ کا دُنیا سے رابطہ ٹوٹ گیا ہے۔   21  روز سے جاری اسرائیلی حملوں میں8ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہوچکے ہیں، شہیدفلسطینیوں میں3030 بچے،1726 خواتین شامل ہیں 

مزیدخبریں