(24 نیوز) کینیڈا میں تحریکِ خالصتان کے لئے ریفرنڈم آج ہو گا۔
کینیڈا میں آج ہونے والے تحریکِ خالصتان ریفرنڈم میں سکھ برادری کے ہزاروں افراد کی شرکت متوقع ہے، قبل ازیں کینیڈا میں سکھ برادری نے بھارت کے خلاف ریلی نکالی، ریلی کے شرکاء نے سکھ رہنما ہردیپ سنگھ نجر کے قاتلوں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا، شرکائے ریلی نے خالصتان اور کینیڈا کے پرچم اٹھا رکھے تھے۔
یہ بھی پڑھیں: ہوشیار خبردار! شہری ہو جائیں تیار، ماہرین نے سموگ سے متعلق بڑی پیشگوئی کر دی
واضح رہے کہ برٹش کولمبیا کے گرونانک گردوارہ میں تین ماہ قبل ہونے والے ریفرنڈم میں ایک لاکھ پینتیس ہزار سکھوں نے ووٹ دیا تھا۔