ترکیہ صدر نے یورپ کو صلیبی جنگ شروع کرنے سے متعلق وارننگ دے دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک ) ترکیہ صدر طیب اردوان نے یورپ کو وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ اگر مغرب صلیب اور ہلال کے مابین ایک اور جنگ چاہتا ہے تو ہم ابھی زندہ ہیں۔
نجی ٹی وی "جیو" نیوز کے مطابق ترکیہ کے صدر نے استنبول میں غزہ کے مسلمانوں سے اظہار یک جہتی کیلئے منعقدہ بڑی ریلی سے خطاب میں کہا کہ اسرائیل جنگی مجرم ہے یہ بات ساری دنیا کو بتائیں گے۔ مغربی طاقتیں اسرائیلی مظالم کے پیچھے کھڑی ہیں۔ اسرائیل کے اتحادی صلیبی جنگ کا ماحول پیدا کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ 1947 میں فلسطین تھا، اسرائیل وہاں کیسے آ گیا۔ اسرائیل غاصب ریاست ہے۔ غزہ میں مزید کتنے بوڑھوں اور بچوں کی جان لی جائے گی اور پھر جنگ بندی ہو گی۔
یہ بھی پڑھیں :سرفراز کو کپتانی کیوں ہٹایا گیا؟ معروف صحافی نے نیا پنڈورا باکس کھول دیا