نگران وزیراعلیٰ کا چلڈرن اور گنگا رام ہسپتال کا دورہ، بدانتظامی پر اظہار برہمی

Oct 29, 2023 | 19:34:PM
نگران وزیراعلیٰ کا چلڈرن اور گنگا رام ہسپتال کا دورہ، بدانتظامی پر اظہار برہمی
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(دُرِ نایاب) نگران وزیراعلیٰ پنجاب سید محسن رضا نقوی نے چلڈرن ہسپتال اور گنگارام ہسپتال کا دورہ کیا جہاں انہوں نے بیڈز، فرنیچر اور دیگر اشیاء باہر رکھی دیکھ کر برہمی کا اظہار کیا۔

دورے کے دوران نگران وزیراعلیٰ نے دونوں ہسپتالوں میں اپ گریڈیشن کے کاموں کا جائزہ لیا، محسن نقوی نے تعمیراتی کام کے دوران بیڈز، آلات، فرنیچر اور دیگر اشیاء باہر پڑی دیکھ کر انتظامیہ کی سرزنش کی۔

انہوں نے کہا کہ تعمیراتی کام کے دوران اشیاء کی حفاظت کیلئے کوئی انتظام نہ کرنا غفلت ہے، کئی روز سے کام جاری ہونے کے باوجود اتاری گئی اشیاء کو محفوظ نہ کرنے کا کوئی جواز نہیں، اتاری گئی اشیاء کا ریکارڈ مرتب کیا جائے اور مناسب جگہ پر محفوظ رکھی جائیں۔

نگران وزیراعلیٰ نے چلڈرن ہسپتال کے ایمرجنسی بلاک اور او پی ڈی بلاک کی اپ گریڈیشن کے تعمیراتی کاموں کا معائنہ بھی کیا، جاری کاموں کا جائزہ لینے کیلئے وہ ہر فلور پر گئے، ماڈل روم کا معائنہ کیا اور ڈینٹل بلاک کے ڈیزائن پر نظر ثانی کی ہدایت کی۔

یہ بھی پڑھیے: وزیراعلیٰ محسن نقوی کی ترکیہ کے قومی دن کی مناسبت سے خصوصی تقریب میں شرکت

محسن نقوی نے ایمرجنسی بلاک میں بیڈز کی تعداد میں اضافے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ اپ گریڈیشن کے کام کو جلد از جلد مکمل کیا جائے۔

اس موقع پر نگران وزیراعلیٰ کو اپ گریڈیشن کے کام پر ہونیوالی پیشرفت کے بارے میں بریف کیا گیا۔

چلڈرن ہسپتال کے بعد نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی گنگا رام ہسپتال پہنچے جہاں انہوں نے ان ڈور بلاک میں اپ گریڈیشن کے کام کا معائنہ کیا، وزیراعلیٰ نے مزدوروں سے مصافحہ کیا اور انہیں محنت سے کام کرنے کی تلقین کی، انہوں نے سیکرٹری تعمیرات و مواصلات کو اپ گریڈیشن کے کام جلد مکمل کرنے کیلئے ہدایات دیں۔

محسن نقوی کا کہنا تھا کہ تین شفٹ میں کام کرکے منصوبے کو جلد مکمل کیا جائے، معیاری گیس اور الیکٹریکل وائرنگ کو یقینی بنایا جائے۔