ڈیرہ اسماعیل خان، پولیس نے تھانے پر دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنا دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ساجد بلوچ)ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس نے ہتھالہ تھانہ پر دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنا دیا۔
تفصیلات کے مطابق دہشت گردوں نے تھانہ پر جدید ہتھیاروں سے حملہ کیا ،پولیس کے جوانوں نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے بھرپور مقابلہ کیا ،50 سے زائد دہشتگرد پولیس کے ڈٹ جانے اور فائرنگ کرنے پر پیچھے بھاگ گئے۔
آئی جی خیبرپختونخوا اختر حیات خان نے دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنانے پر پولیس جوانوں کو شاباش دی۔
یہ بھی پڑھیں: افسوسناک خبر! مولانا طارق جمیل کا بیٹا گولی لگنے سے جاں بحق