مولانا طارق جمیل کے بیٹے کی موت، سابق وزیراعظم کا اظہار افسوس
Stay tuned with 24 News HD Android App
(راؤ دلشاد) سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر میاں شہباز شریف نے مولانا طارق جمیل کے بیٹے کی موت پر اظہار افسوس کیا۔
انہوں نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا کہ مولانا طارق جمیل صاحب اور ان کے اہلخانہ سے جواں سال فرزند عاصم جمیل کی وفات پر دلی دکھ اور افسوس کا اظہار کرتا ہوں، اس حادثے پر ہم سب آپ کے غم میں شریک ہیں۔
یہ بھی پڑھیے: مولانا طارق جمیل کا اپنے بیٹے کے انتقال پر اہم بیان سامنے آ گیا
ان کا مزید کہنا تھا کہ یقیناً یہ ایک ناقابل برداشت غم ہے، ہماری دعائیں اور ہمدردیاں آپ کے ساتھ ہیں، اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں بلند مقام عطا فرمائے اور اہل خانہ کو صبر جمیل دے۔ آمین
اسی طرح اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے بھی معروف عالم دین مولانا طارق جمیل کے فرزند کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا۔
انہوں نے کہا کہ مولانا طارق جمیل کے فرزند کے انتقال پر دلی رنج ہے اور ان کے غمم میں برابر کا شکار ہیں۔
اسپیکر ںے مرحوم کے درجات کی بلندی کیلئے دعا بھی کی۔