تحریک انصاف کے بانی کی کوئی شکایت آئی تو پورے پاکستان کو بند کر دینگے،علی امین گنڈاپور
Stay tuned with 24 News HD Android App
(عامر شہزاد)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ وفاقی اور پنجاب حکومت نے بانی پی ٹی آئی کے ساتھ بدترین رویہ اختیار کیا ہوا ہے،جیل میں بانی تحریک انصاف کو سہولیات نہیں دی جا رہی،کبھی بانی تحریک انصاف کے لیے بجلی بند کر دی جاتی ہے تو کبھی کھانا نہیں دیا جاتا،بانی پی ٹی آئی کو جیل کے اندر ان کے حقوق نہیں دئیے جا رہے۔
علی امین گنڈاپور کا مزید کہناتھا کہ میں وفاقی اور پنجاب حکومت کو وارننگ دیتا ہوں کہ تحریک انصاف کے بانی کی کوئی شکایت آئی تو پورے پاکستان کو بند کر دینگے،ہم حکومت کے دن گن رہے ہیں،بہت جلد پورے پاکستان کو بند کرکے جعلی حکومت سے چھٹکارا حاصل کرینگے۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے کہاکہ اس حکومت نے ہماری مینڈیٹ چوری کی ہے اس کو واپس لیں گے،حکومت ہمیں مجبور کر رہی ہیں کہ ہم پر امن نہ رہے،ہماری جماعت میں جس نے بانی تحریک انصاف سے غداری کی ہے ایسے لوگوں کی ہماری جماعت میں کوئی گنجائش نہیں۔