صدارتی انتخابات: واشنگٹن اور وینکوور میں بیلٹ باکس میں آتشزدگی، سینکڑوں ووٹ تباہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)امریکا میں 5 نومبر کو صدارتی انتخابات سے ایک ہفتہ قبل واشنگٹن اور وینکوور میں نصب تین بیلٹ باکسز میں آگ لگنے سے سینکڑوں ووٹ تباہ ہوگئے۔
امریکی میڈیا کے مطابق دونوں شہروں میں دو بیلٹ ڈراپ باکسز کو آتشگیر مادے کے ذریعے آگ لگائی گئی، بیلٹ باکسز کے اندر آگ بجھانے کے خودکار نظام کے بروقت کام نہ کرنے کے باعث باکسز میں موجود سینکڑوں ووٹ تباہ ہوگئے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق واشنگٹن اور وینکوور میں بیلٹ ڈراپ باکسز میں آتشزدگی سے قبل بھی ایک بیلٹ باکس کو آگ لگادی گئی تھی تاہم بیلٹ باکس کے اندر موجود آگ بجھانے والے سسٹم کی بدولت اس میں موجود بیشتر ووٹ محفوظ رہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ دونوں واقعات میں استعمال ہونے والے آتشگیر مادے کے باعث یہ ممکنہ طور پر منظم کارروائی کا حصہ ہیں، تحقیقات جاری ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : امریکی صدر جو بائیڈن نے 40 منٹ قطار میں لگ کر اپنا ووٹ کاسٹ کرلیا
امریکی حکام نے ان واقعات کو جمہوریت پر حملہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ بیلٹ باکسز پر حملوں کے بعد ووٹ جمع کرنے کے عمل کو بڑھایا جائے گا۔ شہریوں سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ ہفتے کے روز صبح 11 بجے کے بعد بیلٹ باکسز میں اپنا ووٹ ڈالنے کے بعد متبادل بیلٹ کے لیے متعلقہ دفتر سے رابطہ کریں۔
واشنگٹن کے سیکرٹری آف اسٹیٹ اسٹیو ہوبس نے واضح کیا کہ ووٹنگ کو متاثر کرنے والی کسی بھی دھمکی یا تشدد کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔