سکھر سے کراچی جانے والی ٹرین کو حادثہ، آمدورفت معطل

Oct 29, 2024 | 10:54:AM
سکھر سے کراچی جانے والی ٹرین کو حادثہ، آمدورفت معطل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

کراچی:کوٹری جنکشن پر سکھر سے کراچی جانے والی مسافر ٹرین کی تین بوگیاں پٹری سے اتر گئیں جس کے سبب ٹرینوں کی آمدورفت معطل ہوگئی۔

سکھر ایکسپریس کراچی جا رہی تھی کہ کوٹری جنکشن پر حادثہ ہوا جس سے ٹریک کو نقصان پہنچا، ریلوے کے ٹیکنیکل عملے نے حادثے کے بعد مرمتی کام شروع کر دیا ہے۔

ریلوے حکام کے مطابق تینوں متاثرہ بوگیوں کو دیگر بوگیوں سے الگ کرکے مسافروں کو دوسری بوگیوں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔

حیدرآباد اسٹیشن پر مہران ایکسپریس اور بہاء الدین زکریا ایکسپریس سمیت دیگر ٹرینوں کو روک دیا گیا ہے۔