(ویب ڈیسک)امریکا میں 1970 کی دہائی کا ایک پُراسرار سکّہ 5 لاکھ ڈالر سے تھوڑی زیادہ قیمت فروخت کر دیا گیا۔
1975 میں سان فرانسسکو میں امریکی منٹ کی جانب سے جاری کیے گئے اس سکّے میں صدر فرینکلن ڈی روزویلٹ کی تصویر ہے اور یہ ان دو میں سے ایک ہے جو اپنے مخصوص ’ایس‘ منٹ نشان کے بغیر ہیں۔
امریکی ریاست اوہائیو میں رہنے والی تین بہنوں کو یہ سکّہ ان کے بھائی کی موت کی بعد وراثت میں ملا۔ ان کے بھائی نے یہ سکّہ 40 برس سے زیادہ عرصے تک بینک کی تجوری میں رکھا۔
کیلیفورنیا میں قائم ایک نیلام گھر گریٹ کلیکشن کے صدر آئن رسل کے مطابق یہ سکّہ اتوار کے روز ایک آن لائن نیلامی میں 5 لاکھ 6 ہزار 250 ڈالر کا فروخت ہوا۔
یہ بھی پڑھیں : پنجگور:رات گئے فائرنگ، مقامی ڈیم پر کام کرنیوالے 5 افراد قتل ،مشینری نذر آتش
اس کے علاوہ دوسرا 1975 کا ’نو ایس‘ پروف سکّہ 2019 میں 4 لاکھ 56 ہزار ڈالرز میں فروخت ہوا اور کچھ ماہ بعد ایک پرائیوٹ کلیکٹر نے اس کو خریدا۔