(24 نیوز)مشیرِ اطلاعات کے پی بیرسٹر محمد علی سیف کا کہنا ہے کہ مریم نواز کسان کارڈ کھیلنا بند کریں۔
ایک بیان میں بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ مریم نواز کسانوں کو جواب دیں کہ ان کی گندم کیوں نہیں خریدی؟ کسانوں کو 300 ارب روپے کا ٹیکہ لگانے والوں کو اہم عہدوں پر کیوں بٹھایا ہے؟
انہوں نے کہا کہ غلط پالیسیوں کے باعث کسانوں کے پاس لاکھوں ٹن گندم ویسے ہی پڑی ہے، آپ کو کے پی حکومت کا شکریہ ادا کرنا چاہیے کہ پنجاب کے کسانوں سے گندم خریدی۔
بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ پنجاب کے کسانوں نے پریس کانفرنس میں پنجاب حکومت کی کارکردگی عیاں کی۔
ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ مریم نواز کی پریس کانفرنس کے پی حکومت پر تنقید کے بغیر پوری کیوں نہیں ہوتی؟