اداکارہ ماہرہ خان کی ریمپ واک تنقید کی زد میں آگئی

Oct 29, 2024 | 13:00:PM
اداکارہ ماہرہ خان کی ریمپ واک تنقید کی زد میں آگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کی ریمپ واک پر عجیب چال سوشل میڈیا پر صارفین کی تنقید کی وجہ بن گئی۔

تفصیلات کے مطابق اداکارہ  ماہرہ خان ایک انتہائی خوبصورت، باصلاحیت اور مشہورپاکستانی ٹی وی اور فلمی اداکارہ ہیں، جنہیں نہ صرف پاکستان بلکہ پڑوسی ملک میں بھی کافی پسند کیا جاتا ہے۔ وہ اپنے ہٹ پروجیکٹس سے کامیابی حاصل کر رہی ہیں۔

حال ہی میں ماہرہ خان کو ایک اشتہار کے لیے ریمپ واک کرتے ہوئے دیکھا گیا تھا، اداکارہ کی ریمپ واک کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔سوشل میڈیا پر وائرل ایک ویڈیو میں ماہرہ خان کو سیاہ باڈی کون پہنے دیکھا جا سکتا ہے اور اس جوڑے کو پہن کر ماہرہ خان ریم پر واک کرتی نظر آرہی ہیں۔

یہ ویڈیو سب کی توجہ کا مرکز اس لیے بن چکی ہے کیونکہ ماہرہ خان اپنے نزاکت سے بھرے انداز میں نہیں بلکہ تیزی سے چلتی دکھ رہی ہیں۔

خیال رہے کہ یہ ریمپ واک کسی ڈیزائنر کیلئے اور کہاں کی گئی اس حوالے سے کوئی تفصیلات منظرِ عام پر نہیں آئی ہیں اور بعض سوشل میڈیا صارفین یہ اندازہ لگاتے بھی دکھ رہے ہیں کہ یہ اصل ریمپ واک نہیں بلکہ پریکٹس ہے۔

اس ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین مختلف تبصرے کرتے دکھائی دیئے،لیکن ان تمام تبصروں میں کوئی بھی ماہرہ خان کے کی اس ریمپ واک کی تعریف کرتا نہیں دکھ رہا بلکہ متعدد یہ خدشہ ظاہر کرتے دکھے کہ" ہمیں لگا ابھی ماہرہ خان گرنے والی ہیں"۔

یہ بھی پڑھیں : حرا مانی شو میں پپناٹائز ہو گئی، ویڈیو دیکھ کر صارفین بھی دنگ رہ گئے

ایک سوشل میڈیا صارف نے لکھا کہ "یہ ریمپ واک نہیں یہ تو ریم پر اچھل کود ہے' جبکہ ایک اور سوشل میڈیا صارف نے لکھا کہ 'ماہرہ خان جی جی حدید کی بدترین نقل کرتے ہوئے پکڑی گئیں"۔

ایک سوشل میڈیا صارف نے لکھا کہ "لگ رہا ہے کہ ماہرہ نے اس ریمپ واک سے قبل کنگنا رناوت کی مووی فیشن دیکھی ہے' ، جبکہ ایک اور صارف نے لکھا کہ 'اس طرح تو میرے محلے کی آنٹی لڑنے کے لیے آتی ہیں"۔

دیگر تبصروں میں ایک تبصرہ یہ بھی ہے کہ 'یہ ریم واک کہیں سے نہیں بلکہ ایک ڈزاسٹر ہے' جبکہ ایک تبصرہ یہ بھی وائرل ہورہا ہے کہ 'ریمپ واک ہم شرمندہ ہیں'۔

ماہرہ خان ان دنوں نیٹ فلکس پر اپنی آنے والی فلم ’جو بچے ہیں سنگ سمٹ لو‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔ گزشتہ سال اداکارہ نے سلیم کریم سے شادی کی تھی اور وہ خوشگوارازدواجی زندگی گزار رہے ہیں۔