گھی اور کوکنگ آئل کی قیمت میں حیران کن اضافہ

Oct 29, 2024 | 13:49:PM
 گھی اور کوکنگ آئل کی قیمت میں حیران کن اضافہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)جائیں تو جائیں کہاں؟،ملک بھر میں گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں 20 سے 80 روپے کلو اضافہ ہو گیا۔

مارکیٹ ذرائع کے مطابق برانڈڈ گھی کی قیمت 370 سے بڑھ کر 450 روپے کلو ہوگئی ہے،کوکنگ آئلز کی قیمت میں 440 سے 530 روپے فی کلو تک کا اضافہ ہوا ہے, مارکیٹ ذرائع کے مطابق عالمی مارکیٹ میں پام آئل 900 ڈالرز سے بڑھ کر 1200 ڈالرز فی ٹن پہنچ گیا ہے۔

چئیرمین وناسپتی مینیوفیکچررز ایسوسی ایشن عمر ریحان شیخ کا کہنا ہے کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں پام آئل کی قیمتوں میں 300 ڈالر فی ٹن  کا بڑا اضافہ ہوا ہے،عالمی مارکیٹ میں گزشتہ 2 ماہ میں پام آئل 900 ڈالر سے بڑھ کر 1200 ڈالر فی ٹن پہنچ گیا ہے، عالمی مارکیٹ میں پام آئل کی قیمتوں اضافے کے بعد ملک بھر میں قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے،عام صارف کو ریلیف دینے کے لیے حکومت سے ٹیکس میں کمی کا مطالبہ کیا ہے ۔ 

  انہوں نے کہا کہ حکومت تیل اور گھی پر 100 روپے فی کلو ٹیکس وصول کر رہی ہے، وزیر خزانہ سے ملاقات میں گھی اور تیل پر  ٹیکس  میں کمی کی اپیل کی تھی، پاکستان سالانہ 32 لاکھ ٹن پام آئل امپورٹ کرتا ہے،ملک بھر کی طلب 45 لاکھ ٹن ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں: یکم نومبر سے پیٹرول اور ڈیزل کتنا سستا ہو گا؟،مہنگائی سے پریشان عوام کیلئےاچھی خبر آ گئی

دوسری جانب لاہورمیں 2 دن میں مرغی کے گوشت کی قیمت میں 36 روپے کی کمی ہو گئی جبکہ  انڈے کی قیمت  میں مزید  بڑھ گئی، گزشتہ چار دنوں میں مرغی کے گوشت کی قیمت میں 44 روپے فی کلو کی کمی ہو گئی ہے، مرغی کا گوشت آج بھی 18 روپے فی کلو سستا ہوا۔

 سرکاری نرخنامے کے مطابق مرغی کے گوشت کی فی کلو قیمت 533 روپے ہو گئی ہے، زندہ برائلر مرغی کی قیمت میں بھی نمایاں کمی ہوئی ہے۔