سکیورٹی صورتحال، خیبر پختونخوا کے تاجر اور عوام نقل مکانی پر مجبور ہیں: فیصل کریم کنڈی

لوگ ٹیکس اس لیے نہیں دیتے کہ آپ ان کی کمائی سے اسلام آباد پر چڑھائی کریں: گورنر خیبر پختونخوا

Oct 29, 2024 | 13:58:PM
سکیورٹی صورتحال، خیبر پختونخوا کے تاجر اور عوام نقل مکانی پر مجبور ہیں: فیصل کریم کنڈی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے پی ٹی آئی کو ہدفِ تنقید بناتے ہوئے کہا ہے کہ لوگ ٹیکس اس لیے نہیں دیتے کہ آپ ان کی کمائی سے اسلام آباد پر چڑھائی کریں۔

پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کے پی میں امن و امان کی صورتِ حال پر بھرپور توجہ دینی ہو گی، خیبر پختونخوا کے تاجر اور عوام نقل مکانی پر مجبور ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کے پی حکومت نے ریسکیو کی گاڑیاں سیاسی مقصد کے لیے استعمال کیں، ریسکیو کی گاڑیاں استعمال کرنے پر جے آئی ٹی بننی چاہیے۔

فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ پاراچنار، ڈی آئی خان اور بنوں سمیت مختلف علاقوں میں سکیورٹی اہلکار قربانیاں دے رہے ہیں۔

واضح رہے کہ گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی اس سے قبل بھی خیبر پختون خوا حکومت پر تنقید کر چکے ہیں۔