(24نیوز)تحریکِ انصاف کے رہنما سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ یہ ظلم تو چنگیز خان کے دور میں بھی نہیں چل سکتا تھا۔
اسلام آباد میں پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب، اسد قیصر اور سلمان اکرم راجہ نے پریس کانفرنس کی،اس موقع پر سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ آئینی ترمیم کے لیے یہ ظلم کیا گیا۔
عمر ایوب نے کہا کہ ملک ان سے نہیں چل رہا، فوری نئے الیکشن کرائے جائیں۔
پریس کانفرنس میں اسد قیصر نے کہا کہ سمجھ نہیں آ رہا کہ یہ ریاست کا کردار ہے، بلاول بھٹو یہ آپ کا جمہوریت کا جشن ہے،اسد قیصر نے کہا کہ میاں صاحب کہتے ہیں کہ ہماری اکثریت تھی، میاں صاحب! آپ نے ٹوٹل 17 سیٹیں جیتی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہم سیاسی پارٹی ہیں، پُر امن جدوجہد جاری رکھیں گے، یہ 27 ویں ترمیم لا رہے ہیں، جو بغیر منظوری کے نہیں لانے دیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: سپریم کورٹ میں ججز کی تعداد 17 سے بڑھا کر 23 کرنے کا فیصلہ