ترکیہ نے ہمیشہ امت مسلمہ کے اہم مسائل پر آواز اٹھائی، آصف زرداری

پاکستانی حکومت اور عوام کی طرف سے ترکیہ کے یوم ِجمہوریہ پر ترک حکومت  اور عوام کو دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں: پیغام

Oct 29, 2024 | 17:23:PM

 (اویس کیانی) صدر مملکت آصف علی زرداری نے ترکیہ کے 101 ویں یومِ جمہوریہ پر پیغام جاری کرتے  ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی حکومت اور عوام کی طرف سے ترکیہ کے یوم ِجمہوریہ پر ترک حکومت  اور عوام کو دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ 

اپنے پیغام میں صدر مملکت کا کہنا تھا کہ گزشتہ ایک صدی میں ترکیہ نے مختلف شعبوں میں مثالی ترقی کی ،امید ہے کہ ترکیہ صدر رجب طیب اردگان کی قیادت میں ترقی کی مزید منازل طے کرے گا،ترکیہ نے ہمیشہ امت مسلمہ کے اہم مسائل پر آواز اٹھائی۔

صدر پاکستان نے مزید کہا کہ پاکستان -ترکیہ تعلقات مشترکہ تاریخ، اقدار پر مبنی ہیں، پاکستان اور اس کی عوام ترکیہ کی ترقی و خوشحالی کے متمنی ہیں،پاکستان  اور ترکیہ مشکل وقت میں ہمیشہ ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے ہوئے ،پاک-ترکیہ تعلقات وقت کے ساتھ مضبوط تر ہوتے جارہے ہیں۔ 

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم شہبازشریف کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات متوقع

مزیدخبریں