(اشرف خان) عالمی مارکیٹ میں کمی کے باوجود پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں اضافے کی تجویز پیش کر دی گئی۔
عالمی مارکیٹ میں گزشتہ 2 ہفتوں کے دوران خام تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ دیکھا گیا، اس دوران لندن برینٹ آئل کی بلند ترین سطح 76.54 ڈالر اور کم ترین سطح 70.81 ڈالر فی بیرل رہی، اسی دوران لندن برینٹ آئل 1.17 ڈالر کمی سے 71.90 ڈالر ی بیرل پر آگیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ 16 اکتوبر کو پیٹرولیم مصنوعات پر ان لینڈ فریٹ مارجن ریٹ میں کمی کی گئی تھی، اگر حکومت نے ان لینڈ فریٹ مارجن کے ریٹ کو بڑھایا تو پیٹرول اور ڈیزل مہنگا ہوجائے گا، فی لیٹر پیٹرول 78 پیسے مہنگا کرنے کی تجویز بھی پیش کی گئی ہے، منظوری کے بعد ایک لیٹر پیٹرول کی قیمت 247.03 روپے سے بڑھ کر 247.81 روپے ہوجائے گی جبکہ ایک لیٹر ہائی سپیڈ ڈیزل 26 پیسے مہنگا کرنے کی تجویز ہے، اسی طرح ہائی سپیڈ ڈیزل 251.29 روپے سے بڑھ کر 251.55 روپے ہوجائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: 27 ویں ترمیم بغیر منظوری کے نہیں لانے دینگے: سلمان اکرم راجہ
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ اگر حکومت نے ان لینڈ فریٹ مارجن 16 اکتوبر پر برقرار رکھا تو پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں کمی ہوسکتی ہے، ان لینڈ فریٹ مارجن برقرار رہنے پر ایک لیٹر پیٹرول 3.29 روپے سستا ہوسکتا ہے، جس کے بعد پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 247.03 پیسے سے کم ہو کر 243.74 روپے پر آ جائے گی، اسی طرح ان لینڈ فریٹ مارجن برقرار رہا تو ایک لیٹر ہائی سپیڈ ڈیزل 3.13 روپے فی لیٹر سستا ہوسکتا ہے اور اس کی فی لیٹر قیمت 251.55 روپے سے کم ہو کر 248.42 ہو جائے گی۔