سپریم کورٹ بارانتخابات،لاہور سے انڈ یپنڈنٹ کے رؤف عطاء کامیاب

Oct 29, 2024 | 18:36:PM
سپریم کورٹ بارانتخابات،لاہور سے انڈ یپنڈنٹ کے رؤف عطاء کامیاب
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ملک  اشرف)سپریم کورٹ  بار انتخابات لاہور رجسٹری   سے انڈپنڈنٹ گروپ کے صدارتی امیدوار میاں رؤف عطاء  کامیاب  قرار ۔ 

تفصیلات کے مطابق  صدارتی امیدوار میاں رؤف عطاء 556  ووٹ لےکر کامیاب رہے ، پروفیشنل گروپ کے صدارتی امیدوار منیر احمد کاکڑ   لاہور رجسٹری  سے 481 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے،لاہور رجسٹری  سےانڈپنڈنٹ گروپ کے صدارتی امیدوار میاں رؤف عطاء کو  75 ووٹوں کی برتری ملی ، سپریم کورٹ لاہور رجسٹری   سے اینڈپنڈنٹ گروپ کے صدارتی امیدوار میاں رؤف عطاء کی   کامیابی پر سپوٹرز کی  نعرے بازی۔ 

دوسری جانب ملک کی دیگر  سپریم کورٹ  رجسٹریوں سے انتخابات کا غیر حتمی غیر سرکاری نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے،  انڈپنڈنٹ  گروپ کے صدارتی امیدوار میاں رؤف عطاءاور  پروفیشنل گروپ کے صدارتی امیدوار منیر احمد کاکڑ کے درمیان کا نٹے دار مقابلہ جاری ہے۔ 

  ملتان پولنگ  سٹیشن سے موصول شدہ  غیر حتمی غیر سرکاری نتائج  کے مطابق صدارت کی نشست پر میاں رؤف عطاء 125 ووٹ لیکر کامیاب ہوئے،صدارت کی نشست پر مدمقابل امیدوار منیر احمد کاکڑ نے 85 ووٹ حاصل کئے،ملتان میں 40 ووٹوں کی لیڈ سے انڈیپینڈنٹ گروپ کے میاں رؤف عطاء کاکڑ جیت گئے۔

 ڈیرہ اسماعیل خان میں اینڈپنڈنٹ  گروپ کے صدارتی امیدوار میاں رؤف عطاء  25 ووٹ حاصل کرکے پہلے نمبر پر رہے،ڈی آئی خان سے پروفیشنل گروپ کے صدارتی امیدوار منیر احمد کاکڑ 11ووٹ حاصل کرکے دوسرے نمبر پر رہے۔

بنوں  سے امیدواروں کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق  انڈپنڈنٹ  گروپ کے صدارتی امیدوار میاں رؤف عطاء 21، پروفیشنل گروپ کے صدارتی امیدوار منیر احمد کاکڑ کاکڑ  11 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے،غیر حتمی غیر سرکاری نتائج  انڈپنڈنٹ گروپ کے صدارتی امیدوار میاں رؤف عطاء کا پروفیشنل گروپ کے صدارتی امیدوار منیر احمد کاکڑ سے کانٹے دار مقابلہ جاری ہے۔

بہاولپور  میں میاں رؤف عطاء 54،منیر احمد کاکڑ 38،حیدر آبادمیں میاں رؤف عطاء  54منیر احمد کاکڑ  34، جبکہ کراچی میں منیر احمد کاکڑ  218  اور میاں رؤف عطاء  153ووٹ لینے میں  کامیاب ہوئے ہیں۔ 

 دوسری جانب کراچی  میں سیکرٹری کی نشت پر گنتی کا عمل مکمل ہوگیا ،سیکریٹری کی نشست پر سلمان منصور 238 ووٹ پہلے نمبر پر، زاہد اسلم اعوان نے  129 ووٹ حاصل کر سکے جبکہ 11 ووٹ مسترد ہوئے۔ 

 نائب صدر سندھ کی نشست پر ووٹوں کی گنتی کا عمل مکمل ہونے کے بعد ملک خوشحال خان 176 ووٹ حاصل کر کے آگے اور ندیم قریشی 155 ووٹ حاصل کر کے دوسرے نمبر ہے ،یوسف مولوی  38 ووٹ حاصل کر سکے جبکہ 9 ووٹوں کو مسترد قرار دیا گیا۔ 

 سوات میں میاں رؤف عطاء   20منیر احمد کاکڑ  12،لاہور میں68 ووٹو کی برتری سے صدارتی امیدوار میاں رؤف عطاء آگے،سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں ووٹوں کی گنتی جاری ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں: 27 ویں ترمیم بغیر منظوری کے نہیں لانے دینگے: سلمان اکرم راجہ