قومی ادارہ صحت نے پولیو کے 42ویں کیس کی تصدیق کر دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(بابر شہزاد تُرک) قومی ادارہ صحت نے پاکستان میں پولیو کے 42ویں کیس کی تصدیق کر دی ہے ۔
قومی ادارہ صحت کے مطابق ریجنل ریفرنس لیبارٹری میں پولیو کا 42واں کیس رپورٹ ہوا ہے ، ضلع نوشہرہ کے رہائشی بچے میں ٹائپ-1 وائلڈ پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے، متاثرہ بچے سے حاصل کئے گئے نمونوں کی جینیاتی ترتیب کا کام جاری ہے، نوشہرہ، خیبرپختونخوا سے پولیو کا پہلا اور پاکستان سے 42 واں کیس ہے، 2024 میں بلوچستان سے 21، سندھ سے 12، خیبرپختونخوا سے 7 کیسز رپورٹ ہوئے، 2024 میں تاحال پنجاب اور اسلام آباد سے ایک ایک کیس رپورٹ ہوا، ملک گیر پولیو ویکسینیشن مہم اس وقت ملک میں جاری ہے۔