روس کے نائب وزیر دفاع اور آرمی چیف کی ملاقات، خطے کی سلامتی پر بات چیت

Oct 29, 2024 | 19:10:PM
روس کے نائب وزیر دفاع اور آرمی چیف کی ملاقات، خطے کی سلامتی پر بات چیت
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24 نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (احمد منصور)  روس کے نائب وزیر دفاع نے جنرل ہیڈ کواٹر(جی ایچ کیو ) میں آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے ملاقات کی،ملاقات میں خطے کی سلامتی کی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت کی گئی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر )  کے مطابق  ملاقات میں دو طرفہ دفاع و سیکیورٹی تعاون کے فروغ کے حوالے سے بھی بات چیت کی گئی،آرمی چیف نے روس کے ساتھ روایتی دفاعی روابط مضبوط کرنے کے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا،  روس کے ساتھ روایتی دفاعی تعلقات مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔ 

آئی ایس پی آر کے مطابق فریقین نے مخلتف سیکورٹی اور دفاعی شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے کے عزم کی توثیق کی،نائب وزیر دفاع روسی فیڈریشن نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان آرمی کی کامیابیوں کو سراہا۔ 

یہ بھی پڑھیں: بابا صدیقی کےبعد ایک اور رکن پارلیمنٹ بشنوئی گینگ کے نشانے پر