ارجن کپورکاملائیکہ اروڑاسےعلیحدگی کی تصدیق،ویڈیو وائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) بالی وڈ اداکار ارجن کپور نے بلآخر ملائیکہ سے تعلقات ختم ہونے کی تصدیق کردی جس کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔
حال ہی میں سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو زیرِ گردش تھی جو ہندو تہوار دیوالی کی ایک تقریب کی ہے جس میں ارجن سمیت ان کی نئی آنے والی فلم 'سنگھم اگین' کے ساتھ اداکار اجے دیوگن اور دیگر شریک تھے،ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جب ارجن نے ہاتھ میں مائیک پکڑا اور وہ کچھ کہنے لگے تو وہاں موجود کراؤڈ نے ملائیکہ ملائیکہ کی آوازایں لگانا شروع کردیں،ارجن نے آوازیں سنتے ہی کہا 'ابھی سنگل ہوں میں'، ساتھ ہی اداکار مسکرا دیے۔
سوشل میڈیا پر بھارتی پیجز نے مذکورہ ویڈیو شیئر کی اور دعویٰ کیا کہ ارجن اب ملائیکہ کے ساتھ نہیں اور دونوں میں علیحدگی ہوچکی ہے،یہاں یہ بات بھی قابلِ ذکر ہے کہ یہ پہلا موقع ہے جب ارجن نے باضابطہ طور پر اپنے اور ملائیکہ کے رومانوی تعلق پر کچھ ردعمل دیا ہو، اس سے قبل نہ ہی دونوں کی جانب سے اپنے رشتے کی براہِ راست تصدیق کی گئی نہ ہی تردید کی گئی،گزشتہ کئی عرصے سے دونوں کے درمیان بریک اپ کی خبریں تھیں لیکن اس کی تصدیق نہیں ہوئی تھی،بعدازاں حال ہی میں جب ملائیکہ اروڑا کے والد نے خودکشی کی تو ارجن ان کے ہمراہ آخری رسومات میں شریک تھے۔
یہ بھی پڑھیں: حرا مانی شو میں پپناٹائز ہو گئی، ویڈیو دیکھ کر صارفین بھی دنگ رہ گئے