سپریم کورٹ بار انتخابات جیتنے پر عاصمہ جہانگیر گروپ کو وزیر قانون کی مبارکباد

Oct 29, 2024 | 19:38:PM

(24 نیوز )وزیر قانون و انصاف اعظم نذیر تارڑ کی جانب سے سپریم کورٹ بار انتخابات جیتنے پر عاصمہ جہانگیر گروپ کو مبارکباد کی گئی ہے ۔

وفاقی وزیربرائے قانون اعظم نذیر تارڑ نے سپریم کورٹ بار کا  صدارتی انتخاب جیتنے پر عاصمہ جہانگیر گروپ کے سربراہ احسن بھون کو مبارکباد دی اور کہا کہ صدر بار میاں رؤف عطا کی قیادت میں بار اور  وکلاء کی فلاح و بہبود کا مشن جاری رہے گا، انڈیپینڈنٹ گروپ نے ہمیشہ اصولوں کی سیاست کی اور آئین و قانون کی بالا دستی کے اصولوں پر قائم رہا، پاکستان کی سب سے بڑی بار ایسوسی ایشن کے تمام قائدین اور عہدیداران کو انتخابات میں شاندار جیت پر مبارکباد ۔

مزیدخبریں