اسحاق ڈار سے اطالوی سفیر کی ملاقات، علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال

Oct 29, 2024 | 21:25:PM

(انور عباس) نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے اطالوی سفیر ماریلینا ارملین نے ملاقات کی جس میں علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ  اسحاق ڈار نے آج وزارت خارجہ میں اطالوی سفیر ماریلینا ارمیلن کا استقبال کیا، نائب وزیراعظم نے اٹلی کے ساتھ اپنے تعلقات کو پاکستان کی اہمیت پر روشنی ڈالی، انہوں نے پاک اٹلی باہمی تجارت اور سرمایہ کاری، نقل مکانی اور نقل و حرکت ہر توجہ مرکوز کی۔

یہ بھی پڑھیں: شادی بیاہ میں رقص پر پابندی کی قرارداد اسمبلی میں پیش

اس موقع پر پاک اٹلی تعلیم اور عوام سے عوام کے رابطوں پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، علاقائی اور عالمی امور پر بھی بات چیت کی گئی۔

مزیدخبریں