ایم ڈی کیٹ میں97 فیصد نمبر کیسے لیے؟ ایف آئی اے نے طلبا کو طلب کرلیا

Oct 29, 2024 | 21:56:PM
ایم ڈی کیٹ میں97 فیصد نمبر کیسے لیے؟ ایف آئی اے نے طلبا کو طلب کرلیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) سرکاری میڈیکل و ڈینٹل کالجز  اور  جامعات میں داخلوں کے لیے ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ میں 97 فیصد نمبر لینے والے طلبا کو ایف آئی اے نے طلب کرلیا۔

ایم ڈی کیٹ میں97 فیصد نمبر لینے والے طلبا کو  ایف آئی اے سائبرکرائم کراچی میں طلب کیا گیا ہے، ایف آئی اے کی جانب  سے جاری نوٹس میں کہا گیا ہےکہ طلبا یکم نومبر کو دن 12 بجے ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل میں پیش ہوں۔

نوٹس کے مطابق عملی طور پر کسی بھی طالب علم کے لیے اتنے زیادہ  نمبر حاصل کرنا ممکن نہیں۔ شبہات ہیں کہ طلبا  پرچہ لیک ہونے میں ملوث اور حقائق سے بخوبی واقف ہیں۔

ڈپٹی ڈائریکٹر  ایف آئی اے سائبرکرائم کا کہنا ہےکہ منصفانہ عمل کے لیے طلبا کا بیان ریکارڈ کیا جائےگا، سائبرکرائم حکام کے مطابق دفتر میں طلبا کا فرضی امتحان بھی لیا جاسکتا ہے۔ریکارڈ پر دستیاب شواہد کی بنیاد پر قانونی کارروائی کی جائےگی۔

یہ بھی پڑھیں: شادی بیاہ میں رقص پر پابندی کی قرارداد اسمبلی میں پیش

حکام کے مطابق طلب کیے گئے طلبا کا تعلق مختلف اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈز سے ہے۔