پاکستان اور ترکیہ اسرائیلی دہشگردی کیخلاف آواز بلند کر رہے ہیں،اسحاق ڈار 

ترکیہ کے 101ویں یوم جمہوریہ اور قومی دن پر سفارتخانے میں تقریب کا انعقاد

Oct 29, 2024 | 22:22:PM
پاکستان اور ترکیہ اسرائیلی دہشگردی کیخلاف آواز بلند کر رہے ہیں،اسحاق ڈار 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( انور عباس) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ اسرائیل نے غزہ میں ناانصافی اور بربریت کی انتہا  کر دی ہے ، پاکستان اور ترکیہ غزہ اور بیروت میں اسرائیلی دہشت گرد ی کیخلاف آواز بلند کر رہے ہیں۔

 تفصیلا ت کے مطابق ترکیہ کے 101ویں یوم جمہوریہ اور قومی دن پر پاکستان میں ترکیہ کے سفارتخانہ میں عشائیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا جس سے نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نے خطاب کیا ، عشائیے کا انتظام ترکیہ سفارت خانے کی جانب سے کیا گیا جس میں متعدد سیاسی, سماجی و سفارتی شخصیات نے شرکت کی تقریب میں پاکستان اور ترکیہ کے قومی ترانے بجاے گئے جبکہ ترکیہ صدر رچپ طیپ اردوان کا خصوصی ویڈیو پیغام چلایا گیا عشائیہ سے خطاب میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے ترکیہ میں حال ہی میں دہشت گردی کے افسوسناک واقعہ پر ترکیہ قیادت کو تعزیت پیش کی۔

نائب وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان اور ترکیہ عوام مضبوط بندھن سے بندھے ہیں مشکل وقت میں ترکیہ نے ہمیشہ پآکستان کی مدد کی, تباہ کن سیلابوں اور کورونا میں ترکیہ نے پاکستان کی مدد کی ان کا کہنا تھا کہ ترکیہ نے ہمیشہ مقبوضہ کشمیر کے حوالے سے عالمی فورمز پر آواز بلند کی پاکستان اور ترکیہ بیروت اور غزہ کے لیے آواز بلند کر رہے ہیں، اسرائیل غزہ میں ناانصافی اور بربریت کر رہا ہےپاکستان اور ترکیہ غزہ اور بیروت کیں اسرائیلی دہشت گرد کاروائیوں کے خلاف آواز بلند کر رہے ہیں دونوں ممالک نے اسلامو فوبیا پر او آئی سی کے خصوصی نمایندہ کی تقرری میں کردار ادا کیا دونوں اقوم مل کر درپیش چلینجز کا مقابلہ کر سکتے ہیں اور ایک روشن صبح کی طرف پیش قدمی کر سکتے ہیں۔

حال ہی میں پاکستان آنے والے نئے ترکیہ سفیر ڈاکٹر عرفان نیزیروگلو نے اپنے خطاب میں پاکستان اور ترکیہ کو دو جاں یک قالب قرار دیا ،عرفان نیزیروگلو نے کہا کہ دونوں قوموں میں بہت سے مشترکات ہیں ہمارا بھائی چارہ دن بدن مضبوط ہو رہا ہے اورہمیشہ جاری رہے گا ،ترکیہ سفیر نے واضح کیاکہ جہاں عالمی طاقتیں عالمی قوانین کا احترام نہیں کر رہیں ،ترکیہ اور پاکستان امن و سلامتی کے لیے اپنا کردار جاری رکھیں گی ترکیہ سفیر نے خصوصی طور پر ترکیہ پاکستان دوستی زندہ باد کا نعرہ لگوایا اس موقع پر مہمانوں نے کیک بھی کاٹا۔