افغان کرکٹ ٹیم کے دورہ زمبابوے کا شیڈول جاری

Oct 29, 2024 | 22:42:PM
افغان کرکٹ ٹیم کے دورہ زمبابوے کا شیڈول جاری
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) افغانستان کرکٹ ٹیم کے دورہ زمبابوے میں ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی20 میچز کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا۔

افغانستان اور زمبابوے کے درمیان شیڈول سیریز میں 3 ٹی20، 3 ون ڈے اور 2 ٹیسٹ میچز کھیلے جائیں گے، دونوں ٹیموں کے درمیان ٹی20 میچز 9، 11 اور 12 دسمبر کو ہرارے میں کھیلے جائیں گے جبکہ ون ڈے میچز 15، 17 اور 19 دسمبر کو ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں: فخر زمان سے متعلق کپتان محمد رضوان کااہم بیان سامنے آگیا

افغانستان اور زمبابوے کی ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 26 دسمبر سے شروع ہوگا جبکہ دوسرا میچ 2 سے 6 جنوری تک بولاوایو میں کھیلا جائے گا۔