(ویب ڈیسک ) لندن کی ایک ڈیری سے پاکستان 10 کروڑ روپے مالیت کا پنیر چرالیا گیا ہے،سیلیبرٹی شیف جیمی اولیور نے اپنے مداحوں سے اس سلسلے میں مدد مانگی ہے،نوسر باز ہول سیل ڈسٹری بیوٹر کا روپ دھار کر آئے اور پنیر کی کھیپ لے اڑے۔
لندن کی معروف نیلز یارڈ ڈیری سے کم و بیش 22 ہزار کلو گرام ہائی اینڈ، ایوارڈ وننگ چیڈر چیز پر ہاتھ صاف کیا گیا، پنیر کی یہ ورائٹی عالی شان ہوٹلوں میں یا پھر شادی کی ہائی پروفائل تقریبات میں استعمال ہوتی ہے،جیمی اولیور نے، جو ’برہنہ باورچی‘ کی عرفیت سے بھی معروف ہیں، انسٹا گرام پر اپنے ایک کروڑ 5 لاکھ فالوئرز سے استدعا کی ہے کہ دھوکے سے ہتھیائے گئے پنیر کا سراغ پائیں تو فوری طور پر مطلع کریں۔
چرائے جانے والے اعلیٰ درجے کے پنیر کی مجموعی مالیت تقریباً 3 لاکھ برطانوی پاؤنڈ تھی،اسے اپنی نوعیت کی سب سے بڑی واردات قرار دیا جارہا ہے۔ یہ واردات 21 اکتوبر کی ہے۔
چیڈر چیز کو یہ نام جنوب مغربی انگلینڈ کے ایک گاؤں سے ملا ہے جہاں سے اس نوعیت کے پنیر نے جنم لیا تھا۔ یہ پنیر کی سب سے مہنگی ورائٹی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: 41ارب ڈالرز گم ہوگئے