(24 نیوز)پاکستان میں تیز بارشوں کا نیا سلسلہ رواں ہفتے متوقع، نیشنل ڈیزاسٹر مینجمینٹ اتھارٹی نے الرٹ جاری کر دیا ۔
تفصیلات کےمطابق پاکستان میں طوفانی بارشوں کا نیا سلسلہ رواں ہفتے میں شروع ہونیوالا ہے ۔ اس حوالے سے تمام پروانشل ڈیزاسٹر مینجمینٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم ایز) کو الرٹ جاری کر دیا گیا ہے ۔شمال مشرقی بحیرہ عرب کی جانب سے ہوا کے ممکنہ کم دباؤ کے باعث سندھ مکران کی ساحلی پٹی پر طوفانی بارش کا امکان ہے۔ سندھ کے بیشتر علاقوں میں تیز گرج چمک کے ساتھ کہیں کہیں آندھی اور موسلا دھار بارش کا یہ سلسلہ 2 اکتوبر تک جاری رہنے کا امکان بھی ظاہر کیا جا رہا ہے۔جبکہ بلوچستان کے مختلف اضلاع میں یہ سلسلہ 3 اکتوبر تک جاری رہ سکتا ہے۔ بارشوں کے نئے سلسلےکی آمد کے حوالے سے تمام متعلقہ اداروں کو الرٹ کردیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: مزاحیہ اداکاری کے بادشاہ محمود کی آج89ویں سالگرہ