ریما خان کا بھارتی گانے پر ڈانس..ویڈیو وائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)پاکستانی اداکارہ ریما خان اپنی ویڈیوز سے اپنے مداحوں کو حیران کرنے میں کبھی ناکام نہیں ہوتیں، خوبصورت اداکارہ نے متعدد پراجیکٹس میں کام کیا اور متعدد فلموں میں ہیروئن کے طور پرہمیشہ توجہ کا مرکز رہیں۔
اداکارہ نے انسٹاگرام پر اپنی ایک ویڈیو شیئر کی جس میں انہیں مشرقی لباس میں ہیل پہنے بھارتی گانے’’ان دنوں‘‘ پر سلو موشن ویڈیو میں رقص کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔انہوں نے لکھا کہ ’زندگی ایک افسانہ ہے لیکن اگر آپ اسے محسوس کرنا چاہتے ہیں تو آپ کی آنکھوں کا کھلا ہونا ضروری ہے۔‘اداکارہ کے ڈانس پر مداحوں کی جانب سے خوب تعریف کی جا رہی ہے۔
View this post on Instagram
بھارتی گانے پر رقص کرکے اداکارہ ریما خان نے دھوم مچادی،مداحوں کی جانب سے اداکارہ کے ڈانس کو خوب پسند کیا جا رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ’پہلا نشہ پہلا خمار‘۔۔۔رنبیر کپور کے انکشاف کی ویڈیو وائرل