(24نیوز)روپے کی قدر میں مزید تنزلی، ڈالرمہنگا ہو کر تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
تفصیلات کے مطابق ڈالر کی اونچی اڑان کاسلسلہ جاری جبکہ روپیہ تاریخ کی کم ترین سطح پر ،انٹربینک میں ڈالر 33 پیسے مہنگا ہوگیا جبکہ ڈالر 170 روپے کی سطح بھی عبور کرگیا ۔
خیال رہے ڈالر 169.97 روپے سےمہنگاہوکر ملکی تاریخ کی نئی سطح 170.30 روپے پر پہنچ گیا،معاشی ماہرین کے مطابق ساڑے چار ماہ میں انٹربینک میں ڈالر 17روپے 77پیسے مہنگاہوچکاہے ،7 مئی 2021 کو انٹربینک میں ڈالر 152 روپے 28 پیسے پر تھا۔
دوسری جانب انٹربینک کے بعد اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر مہنگاہوگیا ،اوپن مارکیٹ میں ڈالر 20 پیسے مہنگاہوگیا، منی ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کےمطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر 171.80 روپے سے مہنگاہوکر بلند سطح 172 روپے پر پہنچ گیا۔
معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ ساڑے چار ماہ میں ڈالر 17.77 روپے مہنگاہونے سے پاکستان کے بیرونی قرضوں میں 2 ہزار ارب روپے کا اضافہ ہوچکا ہے ،کرنٹ اکاونٹ خسارہ بڑھنے پر ایکسچینج ریٹ پر دبائو ہے ۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ اکتوبر میں اسلامک سکوک بانڈزکی میچوریٹی پر پاکستان نے ایک ارب ڈالر کی ادائیگی بھی کرنا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ظاہر جعفر کے والدین کی درخواست ضمانت مسترد