(ویب ڈیسک)پاکستان کی معروف ٹک ٹاکر اور اداکارہ حریم شاہ کی اپنے شوہر بلال شاہ کے ہمراہ نئی ویڈیو سامنے آ گئی جس میں وہ اہلیہ کے لئے پریشان نظر آرہے ہیں۔حریم شاہ کے شوہر کہتے ہیں کہ وہ اہلیہ کے لئے پریشان ہیں کیونکہ وہ اُن سے دور جارہی ہیں۔
انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ویڈیو میں حریم شاہ کے شوہر اُن سے کہتے ہیں کہ آپ میرے بال خراب کررہی ہو جس پر ٹک ٹاکر کہتی ہیں کہ میں نے کب بال خراب کئے؟۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ حریم شاہ اپنے شوہر سے پوچھتی ہیں کہ آپ کو کیا ہوا ہے؟ جس پر اُن کے شوہر کہتے ہیں کہ پریشان ہیں۔حریم شاہ کے شوہر کہتے ہیں تم مجھ سے دور جا رہی ہو اس لئے پریشان ہوں۔
ویڈیو دیکھ کر اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ حریم شاہ کچھ دنوں کے لئے شوہر سے دور جارہی ہیں اور اسی وجہ سے اُن کے شوہر پریشان ہیں۔تاہم ویڈیو میں یہ نہیں بتایا گیا کہ حریم شاہ کہاں، کب اور کیوں جارہی ہیں۔ اس حوالےسے کوئی بھی بات سامنے نہیں آئی کہ حریم شاہ نے کہاں جانے کا موڈ بنایا ہے۔
خیال رہے کہ حریم شاہ نے چند روز قبل فوٹو اینڈ ویڈیو شیئر نگ ایپ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو پوسٹ کی تھی جس میں اپنے شوہر بلال شاہ کے ساتھ شیشہ پی رہی تھیں ۔
یہ بھی پڑھیں: ’پہلا نشہ پہلا خمار‘۔۔۔رنبیر کپور کے انکشاف کی ویڈیو وائرل