ماں باپ کا جھگڑا۔۔ شیر خوار کی جان لے گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(مانیٹرنگ ڈیسک)دودھ پلانے میں تاخیر پر میاں اور بیوی کے درمیان ہونے والے جھگڑے کے دوران بیوی نے شیر خوار کو اتنی زور سے دبایا کہ اس کی گردن ٹوٹ گئی ۔
بھارتی میڈیا کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ ریاست تلنگانہ کے شہر حیدر آباد میں پیش آیا جہاں شیرخوار بچے کو دودھ پلانے میں تاخیر پر میاں اور بیوی کے درمیان جھگڑا ہوا۔
پولیس کے مطابق خاتون کا شوہر بچے کو دودھ پلانے میں تاخیر پر غصے میں آ گیا اور اس نے اپنی بیوی کو مارنے کے لیے مبینہ طور پر ایک پائپ اٹھا لیا، اسی دوران بیوی نے گود میں اٹھائے بچے کو اس قدر زور سے دبایا کہ اس کی گردن ٹوٹ گئی اور وہ دم توڑ گیا۔
پولیس نے خاتون کو حراست میں لیکر واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: عمر شریف کو لیجانے والی ائیر ایمبولینس خراب ،روانگی میں مزید تاخیر