سرکاری ملازمین کو 6دن کی خصوصی تنخواہ کے ساتھ چھٹی دینے کا اعلان

Sep 29, 2021 | 14:15:PM
ایکسپو2020، دبئی
کیپشن: ایکسپو2020 دبئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)دبئی کے ولی عہد شیخ حمدان بن محمد آلِ مکتوم نے امارت میں سرکاری ملازمین کو 6دن کی خصوصی تنخواہ کے ساتھ چھٹی دینے کا اعلان کیا ہے۔اس دوران میں وہ ایکسپو2020 دبئی کی سیرکرسکیں گے۔

العربیہ اردو کے ویب رپورٹ کےمطابق سرکاری ملازمین 6 روزہ چھٹی کو ایکسپو 2020 کے 6ماہ کے دورانیے میں کسی بھی وقت استعمال کرسکتے ہیں۔ یہ نمائش یکم اکتوبر 2021 سے31 مارچ 2022  تک جاری رہے گی۔اس کا موضوع ’اذہان کا رابطہ، مستقبل کی تخلیق‘ ہے۔یواے ای کے سرکاری خبررساں ادارے وام کی رپورٹ کے مطابق ملازمین کو کل 6 دن کی چھٹی ملے گی اور اس کو وہ یکم اکتوبر سےلے کر 31 مارچ 2022 تک نمائش کے دوران میں کسی بھی وقت استعمال کر سکیں گے۔ان چھٹیوں میں سرکاری ملازمین اپنے اہل خانہ کے ساتھ نمائش کا دورہ کرسکیں گے اور نمائش میں موجود مختلف عالمی مصنوعات کو دیکھ اور خرید کرسکیں گے۔

ویب رپورٹ کےمطابق دبئی کے ولی عہد نے کہا ہے کہ’’ایکسپو2020 ایک اہم تقریب ہوگی جو دنیا کومتحد کرے گی اور دنیا بھر سے متنوع ثقافتوں، علم کے دھاروں، تخلیقی نقطہ نظر اور اختراعات کو ایک ہی چھت تلے اکٹھا کرے گی‘‘۔انھوں نے کہا کہ ’’ہمارا مقصد ذہنوں کو جوڑنا اورایک روشن نیا مستقبل تخلیق کرنا ہے،نیز اس نمائش سے ایسے مثبت نتائج حاصل کرنا چاہتے ہیں جن سے دنیا کو فائدہ پہنچے۔ہم چاہتے ہیں کہ ہماری ٹیمیں تازہ عالمی پیش رفت سے آگاہ رہیں اوردنیا کے مختلف حصوں سے آنے والے تخلیقی خیالات سے آگاہ رہیں‘‘۔

یہ بھی پڑھیں: ’پہلا نشہ پہلا خمار‘۔۔۔رنبیر کپور کے انکشاف کی ویڈیو وائرل