دورے کی منسوخی ۔۔انگلش کرکٹ بورڈ نے پاکستان سے معافی مانگ لی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) انگلش کرکٹ بورڈ نے دورہ پاکستان کی منسوخی پر معافی مانگ لی۔ چیئرمین این وٹمور کا کہنا تھا کہ فیصلے سے پاکستان سمیت کرکٹ فینز سے معذرت خواہ ہوں، بورڈ نے جو فیصلہ کیا وہ بہت مشکل تھا۔
چئیرمین انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ این وٹمور نے پاکستان میں سیریز نہ کھیلنے کے فیصلے پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ مجھے افسوس ہے فیصلے سے پاکستان میں لوگ مایوس ہوئے، پاکستان کا دورہ نہ کرنے کا فیصلہ بورڈ کا تھا، فیصلے کے لئے کھلاڑیوں سے مشورہ نہیں کیا گیا تھا، سیزن کی مصروفیات کی وجہ سے ذہنی تندرستی کے لیے فیصلہ کیا گیا،انہوں کا مزید کہنا تھا کہ تفصیلات میں نہیں جاؤں گا، سکیورٹی اور ویلفئیر کی ایڈوائس پر فیصلہ کیا گیا، ورلڈ کپ اور نیوزی لینڈ کے پاکستان سے جانے کے بعد فیصلہ جلد کیا گیا۔ پاکستان کے ساتھ تعلقات نئے سرے سے بنانے ہیں، ہمیں 2022 کے دورے کے حوالے سے دوبارہ فوکس کرنا پڑے گا، پاکستان کے مشکور ہیں وہ گزشتہ برس انگلینڈ آئے، اگلے سال شیڈول ٹور کے حوالے سے جو ہو سکا ہم کریں گے۔آخری وقت میں پاکستان کا دورہ منسوخ کرنے پر بہت معذرت خواہ ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پی سی بی کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان نے استعفیٰ دیدیا