(24 نیوز)وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال کے خلاف سپیکر صوبائی اسمبلی عبدالقدوس بزنجو متحرک۔بی این پی مینگل اور جےیوآئی سے بیک ڈور رابطے ۔
ذرائع کےمطابق سپیکر صوبائی اسمبلی عبدالقدوس بزنجو کے اپوزیشن جماعتوں سے بیک ڈور رابطوں کا انکشاف ہو ا ہے ،عبدالقدوس بزنجو کے بی این پی مینگل اور جےیوآئی سے بیک ڈور رابطے ہیں،
عبدالقدوس بزنجو نے اپوزیشن کی دونوں بڑی جماعتوں کو ساتھ چلنے کی درخواست کی ہے، انہوں نےاپوزیشن سے کہا ہے کہ ملکر صوبے میں حکومت بنائیں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اپوزیشن جماعتوں نے تاحال عبدالقدوس بزنجو کو مثبت جواب نہیں دیا۔ اپوزیشن ذرائع کا کہنا ہے کہ اپوزیشن جماعتیں عبدالقدوس بزنجو پر اعتبار نہیں کرسکتیں۔
یہ بھی پڑھیں: بھارتی کامیڈین منور فاروقی کو شدت پسند تنظیم بجرنگ دل کی دھمکی