ماضی کی نسبت 20 کروڑ کم لاگت میں شاہراہوں کی تعمیر جاری ہے: وزیراعظم
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ کرپشن کے خاتمے سے خوشحالی آئے گی، 2013 کے مقابلے موجودہ حکومت نے کم لاگت سے سڑکوں کی تعمیر کی، پیسہ چوری کی تفتیش کیلئے اپنی ٹیم کو ہدایات دے دیں، ایف آئی اے قوم کے سامنے لائے کس نے کتنا پیسہ بنایا،ماضی کی نسبت 20 کروڑ کم لاگت میں شاہراہوں کی تعمیر جاری ہے، کوشش ہے پیچھے رہ جانیوالے علاقوں کو اوپر لائیں۔
وزیراعظم نے جھل جھاؤبیلہ شاہراہ کی اپ گریڈیشن کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔ اس موقع پر عمران خان نے کہا کہ ن لیگ دور سے سستی سڑکیں بنا رہے ہیں، کرپٹ لوگوں کے آنے سے قوم کا اصل نقصان ہوتا ہے، کرپٹ لوگ قوم کا پیسہ چوری کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں سڑکوں کی تعمیر میں بدعنوانی کی گئی، سابق دور میں سڑکوں کی تعمیر میں کرپشن کی تحقیقات کا کہا ہے۔ چین کی کامیابی کی وجہ لانگ ٹرم پلاننگ ہے جو حکومت 5 سال الیکشن کا سوچتی ہے وہ بلوچستان کیلئے کچھ نہیں کرتی۔
قبل ازیں مراد سعید نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جھل جھاؤبیلہ جنوبی بلوچستان کی اہم شاہراہ ہے، شاہراہ علاقے کی ترقی میں اہم کردار ادا کرے گی، شاہراہ کا تعمیراتی کام تیزی سے جاری ہے، سی پیک مغربی روٹ کا آغاز بھی بلوچستان سے ہوا۔ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی والوں کیلئے بجلی مہنگی کرنے کی تیاری۔۔کے الیکڑک نے درخواست دیدی