(24نیوز)وزیرِ اعظم عمران خان نے وفاقی وزیرِ خزانہ شوکت ترین کو سینیٹر بنانے کا فیصلہ کر لیا۔
ذرائع کے مطابق وزیرِاعظم عمران خان کی جانب سے وفاقی وزیرِ خزانہ شوکت ترین کو سینیٹر بنانے کی منظوری دے دی گئی ہے۔اس ضمن میں وزیرِ خزانہ شوکت ترین کا کہنا ہے کہ سینیٹ الیکشن کی خوش خبری کل تک مل جائے گی۔
دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ شوکت ترین کو سینٹ میں لانے کے لئے کون سا سنیٹر استعفا دے گا؟ اس کا فیصلہ دو دن میں کیاجائیگا۔