(24نیوز)کرکٹ شائقین کیلئے بڑی خوشخبری، اسد عمر کی زیر صدارت این سی او سی کا اجلاس، ملک میں کورونا کیسز، ویکسینیشن مہم کی صورتحال پر غور، ٹی ٹوئنٹی میچز کیلئے گرائونڈ میں شائقین کی تعداد بڑھانے کا فیصلہ۔
تفصیلات کےمطابق این سی او سی نے وزارت صحت، داخلہ، چیف سیکرٹری پنجاب کو مراسلہ بھجوا دیا، ذرائع کا کہنا ہے کہ راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں 50 فیصد شائقین میچ دیکھ سکیں گے۔ ویکسینیٹڈ افراد کو کرکٹ سٹیڈیم میں میچ دیکھنے کی اجازت ہو گی۔ مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ پی سی بی ویکسینیٹڈ افراد کو ٹکٹ کے اجراء کیلئے میکنزم تیار کرے گا۔
پی سی بی کرکٹ میچز کیلئے سیکورٹی انتظامات کی ذمہ دار ہو گی۔ پی سی بی کرکٹ گرائونڈ میں ایس او پیز پر عملدرآمد کی ذمہ دار بھی ہو گی۔مراسلہ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ کرکٹ سٹیڈیم میں تماشائیوں کیلئے ماسک، سماجی فاصلہ رکھنا لازم ہو گا۔
یہ بھی پڑھیں:کرس گیل کا پنجابی لک میں گانا ریلیز ہوتے ہی مقبول ہوگیا۔۔ویڈیو وائرل